امارات میں مقیم ایک شخص نے خاندانی روش پر نوجوان کو معذور بنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 12 اگست 2015 17:01

امارات میں مقیم ایک شخص نے خاندانی روش پر نوجوان کو معذور بنا دیا

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 اگست 2015 ء): ایک بیروزگار نے نواجوان طالبعلم پر تلوار کے وار کر کے اسے زخمی کر دیا. تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت دبئی کرمنل کورٹ میں ہوئی . تلوار کا وار کرنے والا اور متاثرہ شخص دونوں ہی ایک گھر میں مقیم تھے. متاثرہ 24 سالہ نوجوان نے بتایا کہ میں اپنی بہن کی فیملی کے ساتھ مقیم ہوں ، 5 جولائی کو حملہ آور میرے کمرے میں آیا اور اپنے کمرے میں کوئی بات کرنے کی غرض سے مجھے دعوت دی .

(جاری ہے)

میں اپنے کمرے سے نکل کر اس کے کمرے کی جانب بڑھا ہی تھا کہ پیچھے سے میری کمر میں ایک آلہ گھونپ دیا گیا جب میں نے مڑ کر دیکھا تو ایک اور وار کیا گیا جس سے میرا بازو بری طرح زخمی ہو گیا. متاثرہ نواجوان کا کہنا تھا کہ مجرم نے مجھے پولیس کو فون کرکے مطلع کرنے کا بھی چیلنج کیا. تاہم پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی جس پر اس نے بتایا کہ اس نے خاندانی روش کے تحت ایسا کیا ہے. مجرم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے حملے کے لیے اسٹیل راڈ کا ستعمال کیا. تاہم کیس کی مزید سماعت 30 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے.