نئی دہلی : بھارتی حکومت کے ستائے ہوئے کسانوں نے یوم آزادی پر حکومت سے خود کشی کی اجازت مانگ لی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 12 اگست 2015 17:11

نئی دہلی : بھارتی حکومت کے ستائے ہوئے کسانوں نے یوم آزادی پر حکومت سے ..

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 اگست 2015 ء) : بھارتی حکام کے ستائے ہوئے کسانوں نے یوم آزادی پر خود کشی کی اجازت طلب کر لی. تفصیلات کے مطابق بھارت میں 25 ہزار کسانوں نے صدر پرناب مکھرجی سے 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر خودکشی کی اجازت طلب کر لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومتی امداد کا انتظار کرتے ہوئے اب ہم تھک چکے ہیں۔

(جاری ہے)

متھرا سے 175 کلو میٹر کے فاصلے پر گوالیور کے رہائشی کسانوں نے دریافت کیا کہ صدر صاحب اگر اجازت ہو تو 15 اگست کو ہم سب خودکشی کرلیں؟ ان کسانوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں اپنی 7 سو ایکڑ زمینوں کا معاوضہ دیا جائے۔

یہ زمین گوکل بیراج بننے کے بعد زیر آب آگئی تھی۔ جس کے بعد ڈسٹرکٹ کے 11 دیہاتوں کے کسان 1998 سے اپنی ضائع ہوجانے والی زمینوں کے معاوضے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔