’’ کہیں میرا دل نہ لگ جائے ‘‘

بدھ 12 اگست 2015 17:49

’’ کہیں میرا دل نہ لگ جائے ‘‘

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ کہیں دل نہ لگ جائے اس لئے آج تک پورا گورنر ہاؤس نہیں دیکھا ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ہائیکورٹ بار میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس آنے والوں کو اس کی سیر کرائی جاتی ہے لیکن میں نے خود آج تک پورا گورنر ہاؤس نہیں دیکھا اس کی وجہ یہ ہے کہ کہیں میرا دل نہ لگ جائے ۔ گورنر پنجاب کی بات پر شرکاء نے بھرپور قہقہ لگایا۔

متعلقہ عنوان :