بھارت ، 500 سال قدیم سونے کے پانی چڑھے قرآن پاک کو فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

بدھ 12 اگست 2015 18:09

بھارت ، 500 سال قدیم سونے کے پانی چڑھے قرآن پاک کو فروخت کرنے والا گروہ ..

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع میسور سے 500 سال قدیم سونے کے پانی چڑھے قرآن پاک کے نسخے کو فروخت کرنے کی کوشش کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرنٹک کے ضلع میسور میں پولیس نے کاروائی کرکے 500 سال قدیم سونے کے پانی چڑھے قرآن پاک کے نسخے کو فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

گرفتارکیا جانے والا گروہ قرآن پاک کے اس نادر نسخے کو 5 کروڑ میں فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ضلع میسور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ابھیناو کھرے نے بتایا ہے کہ واقعے میں ملوث 10 افراد کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور انھیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا جا چکا ہے۔ایس پی کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کا نسخہ گینگ کے لیڈر سنتھ کے پاس ہے اور گینگ کے اراکین اپنے موبائل فون پر متعلقہ خریداروں کو سونے کے پانی چڑھے اس نسخے کی تصاویر دکھاتے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کو 6 ماہ قبل قرآن پاک کے اس نسخے کے بارے میں علم ہوا، جس کے بعد انھوں نے تاریخ دانوں اور اسلامک اسکالرز سے اس کی تصدیق کا آغاز کیا اور مذکورہ گینگ کو 10 اگست کو گرفتار کیا گیا۔کچھ ماہرین کے مطابق قرآن پاک کا یہ نسخہ مغل بادشاہ اکبر کے عہد سے تعلق رکھتا ہے، اس کے 604 صفحات ہیں اور ان سب پر سونے کا پانی چڑھاہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :