پاکستان ایئر فورس ہاکی ٹیم نے پشاور ڈسٹرکٹ ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی

بدھ 12 اگست 2015 18:16

پاکستان ایئر فورس ہاکی ٹیم نے پشاور ڈسٹرکٹ ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء ) پاکستان ایئر فورس ہاکی ٹیم نے پشاور ڈسٹرکٹ ٹیم کو دو کے مقابلے چار گول سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ۔اس موقع پر پاکستان ایئر فورس کے سکوارڈن لیڈرآفیسر کمانڈنگ ایس پی ایف سیف الرحمان نے مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ او سی سپورٹس پی اے ایف انعام اﷲ ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سابق آئی جی سعید خان ، خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ ، پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہدایت اﷲ ، سمیت دیگر اہم شخصیات اور کھلاڑی موجود تھے ۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں پاکستان ایئر فورس اور پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیموں کے مابین پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں کھیلاگیا جس میں ایئر فورس کی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور ڈسٹرکٹ کی ٹیم کو دو کے مقابلے چار گول سے شکست دیکر سیریز میں واضح برتری حاصل کرلی ، پشاور ڈسٹرکٹ ٹیم کی قیادت ضیا ء الرحمان بنوری جبکہ ایئر فورس ٹیم کی قیادت سید شاہ کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین میچ کا فی سنسنی خیز اور دلچسپ رہا پہلے ہاف تک دونوں ٹیموں کے مابین میچ ایک ایک گول سے برابر رہا لیکن دوسرے ہاف میں ایئر فورس کی ٹیم نے بہترین کھیلا مظاہرہ پیش کیا اور پشاور کو دو چار سے شکست دیدی ۔ پشاور کی طرف سے جنید اور یاسر اسلام نے گول کئے جبکہ ایئر فورس کی طرف سے سید شاہ ، فہد ، اور مدثر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔

متعلقہ عنوان :