لاہور‘ 3افراد نے ناکے پر چیک کرنے پر پو لیس اہلکاروں کو گن پوائنٹ پر اغواء کے بعد برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ویڈ یو فلم بناتے رہے ‘ پولیس نے سب انسپکٹر کی تحریر پر 12 افرا د کے خلاف مقدمہ درج کر لیا‘تشدد کر نیوالے موقعہ سے فرار

بدھ 12 اگست 2015 18:21

لاہور‘ 3افراد نے ناکے پر چیک کرنے پر پو لیس اہلکاروں کو گن پوائنٹ پر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) صوبائی درالحکو مت کے علاقہ سبزہ زار میں 3افراد نے ناکے پر چیک کرنے پر 3پو لیس اہلکاروں کو گن پوائنٹ پر اغواء کے بعد برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا جبکہ انکی ویڈ یو فلم بھی بناتے رہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سبزہ زار پولیس نے سب انسپکٹر اعظم علی کی تحریر پر 12 افرا د کے خلاف مقدمہ درج کر لیاجس میں پولیس مقابلہ، حبس بے جا، تشدد، ناجائز اسلحہ کی دفعات کا ذکر کیا گیا لیکن وردات کے کچھ حصے حذف کردئیے رات گئے سبزہ زار پولیس میں تعینات سپیشل سکواڈ کے تین اہلکار منظر مہندی، غلام عباس اور روشن احمد سعد پور بازار کے قریب ناکہ لگائے کھڑے تھے کہ انہوں نے ایک گاڑی میں سوار چار افراد کو چیک کیا جس کے پاس اسلحہ موجود تھا، اسی دوران کار سواروں کے دیگر دو گاڑیوں میں سوار ساتھی بھی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر الٹا تینوں اہلکاروں کو اغوا کرکے سبزہ زار میں ہی واقع ایک سکول میں لے گئے، جہاں پر ان کی وردیاں اتار کر تشدد کیا گیا اور پھر ان کی موبائل سے ویڈیو فلم بھی بنائی جاتی رہی۔

(جاری ہے)

اہلکاروں کی چیخ و پکار پرمحلے داروں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی جس پر تین تھانوں کی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سکول میں چھاپہ مارکو مغوی پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروایا گیا جبکہ تین ملزم اورنگزیب، حیدر عباس اور صفدر عباس کو گرفتار کرلیا جس سے تین رائفلیں برآمد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :