اگر ایم کیو ایم نے بغیر دباؤ کے استعفے دیئے تو قبول کرلوں گا ، ایوان کو قانون کے مطابق چلاؤں گا؛سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

واقعہ قصور صوبائی معاملہ ہے ، اس پر قومی اسمبلی میں بحث نہیں ہوسکتی ،اس پر پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہیے ؛ نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پرتقریب سے خطاب و میڈیا سے گفتگو اگر ایم کیو ایم نے بغیر دباؤ کے استعفے دیئے تو قبول کرلوں گا ، ایوان کو قانون کے مطابق چلاؤں گا؛سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق واقعہ قصور صوبائی معاملہ ہے ، اس پر قومی اسمبلی میں بحث نہیں ہوسکتی ،اس پر پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہیے ؛ نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پرتقریب سے خطاب و میڈیا سے گفتگو

بدھ 12 اگست 2015 19:33

اگر ایم کیو ایم نے بغیر دباؤ کے استعفے دیئے تو قبول کرلوں گا ، ایوان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم نے بغیر کسی دباؤ کے استعفے دیئے تو قبول کرلوں گا ، ایوان کو قانون کے مطابق چلاؤں گا ، واقعہ قصور صوبائی معاملہ ہے اس پر قومی اسمبلی میں بحث نہیں ہوسکتی اس پر پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہیے ، آرمی پبلک سکول پشاور کا واقعہ دہشتگردی کا واقعہ تھا اس لئے اس کو قومی اسمبلی میں زیر بحث لایا گیا ، نوجوان کل کا مستقبل ہیں انہیں قائداعظم کا پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، نوجوانوں کو نیشنل اسمبلی میں انٹرن شپس دی جائینگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر یو این ڈی پی ینگ پارلیمنٹرین فورم کے اشتراک سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹرین سروسز میں خطاب و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قصور کا واقعہ بہت اہم ایشو ہے لیکن اراکین اسمبلی اس کو سنجیدہ نہیں لے رہے میرے پاس ملک بھر سے بہت سے ایشو آئے ہیں اگر ان کو ایوان میں زیر بحث لایا جائے تو ایوان کی کارروائی نہیں چل سکتی اس لئے ایسے واقعات پر پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی اجازت دی جاتی ہے میں قانون کے مطابق کام کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو بہت کم موقع ملا ہے معاملات بہتر ہونے میں وقت لگے گا نوجوانوں کو شائستگی اور نرم لہجہ استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا نوجوان پاکستان کے پارلیمنٹرین کو دیکھیں کہ وہ کس طرح گفتگو کرتے ہیں اور ایوان میں کس طرح قانون سازی میں حصہ لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کی کردار سازی اور نہیں خود اعتمادی فراہم کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہی ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ پاکستان کی آبادی زیادہ تر نوجوانوں پر مشتمل ہے حکومت نے نوجوانوں کیلئے یوتھ بزنس لون ، انٹرن شپس یوتھ ٹریننگ سکیم ، پی ایم سیکنڈ پروگرام شروچ کئے ہیں نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں ان کو مضبوط کرنے سے پاکستان مضبوط ہوگا پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں دہشتگردی ، ٹارگٹ کلنگ ، انتہا پسندی وغیرہ شامل ہیں ہمیں امید ہے کہ پاکستان کی یوتھ آنے والے وقتوں میں پاکستاان کو پرامن ، مستحکم اور ترقی یافتہ بنانے میں کردار ادا کرے گی ۔

چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام لیلیٰ خان نے کہا کہ نوجوانوں کی بہتری کیلئے چھ پروگرام جاری کئے ہیں جن کا مقصد نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور معاشرے میں مفید شہری بنانا ہے صوبائی وزیر یوتھ افیئر پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اب وقت دور نہیں کہ پاکستان کو کوئی آگے بڑھنے سے روک سکے انہوں نے بتایا کہ دانش سکول حاصل پور کی طالبات نے امریکہ میں منعقد مقابلہ میں دنیا بھر میں پانچویں پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے تقریب سے صدر ینگ پارلیمنٹرین فورم عالم درد لالیکا ، جنرل سیکریرٹ شیزہ فاطمہ ، آزاد کشمیر گلگت بلتستان خیبر پختونخوا کے یوتھ منسٹرز نے بھی خطاب کیا