اینیکو سائیکل ریس ، دوسرے مرحلے میں آندر ے گریپل کی کامیابی

بدھ 12 اگست 2015 19:47

اینیکو سائیکل ریس ، دوسرے مرحلے میں آندر ے گریپل کی کامیابی

ہالینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) ہالینڈ میں جاری اینیکو سائیکل ریس کی دوسری سٹیج میں جرمنی کے آندرے گریپل نے کامیابی حاصل کر لی۔ اینیکو سائیکل ریس کی دوسری سٹیج میں دنیا بھر سے شامل ماہر رائیڈرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

شرکا نے ایک دوسرے پر برتری لے جانے کیلئے خوب جان لگائی ، کچھ رائیڈرز نے کامیابی سے فنش لائن عبور کی تو کچھ حادثے کا شکار ہو کر پیچھے رہ گئے۔ ایونٹ کی دوسری سٹیج میں جرمنی کے مایہ ناز سائیکلسٹ آندرے گریپل نے زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ انہوں نے ریس کا مقررہ فاصلہ چار گھنٹے بارہ منٹ اور باون سیکنڈز میں عبور کیا۔ `