Live Updates

ہائیکورٹ نے عمران خان کو نا اہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت ہونے کی بنیاد پر خارج کردی

بدھ 12 اگست 2015 20:32

ہائیکورٹ نے عمران خان کو نا اہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت ہونے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نا اہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت ہونے کی بنیاد پر خارج کردی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مسعود عابد نقوی نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے آزادی مارچ کے دوران دھرنے کے شرکاء کو پی ٹی وی پر حملے کے لئے اکسایا ، اسلام آباد میں دھرنے سے ملکی معیشت کو اربوں کا نقصان ہوااوراسلام آباد کے رہائشیوں کی معمولات زندگی متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس پر قبضے کی بھی کوشش کی اور وہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 ، پر پورا نہیں اترتے لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ درخواست گزار سہیل انور ایڈووکیٹ متاثرہ فریق نہیں ہے اور درخواست گزار داد رسی کے لئے مناسب فورم سے رجوع کرنا چاہئے لہٰذا درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کیا جائے۔ فاضل عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کے متاثرہ فریق نہ ہونے کی بنیاد پر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :