اپنی کک، اپنا سر، نیا ورلڈ ریکارڈ

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 12 اگست 2015 21:15

اپنی کک، اپنا سر، نیا ورلڈ ریکارڈ

نیپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست۔2015ء)ایک نوجوان نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ بار اپنی کک اپنے سر پر مار کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سندھو پال چوک، نیپال سے تعلق رکھنے والے طالب علم پکسار نے 1 منٹ میں 134 بار اپنے پاؤں سے اپنے سر پر کک لگائی۔پکسار نے پچھلے سال دسمبر میں بھی ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی تھی، تاہم پچھلے ہفتے ایک بار پھر کوشش کر کے اس نے ورلڈ ریکارڈ بنا ہی لیا۔

پکسار سے پہلے یہ ورلڈ ریکارڈ امریکا کے جول لمڈکر کے پاس تھا، جول نے 1 منٹ میں 124 بار اپنے پاؤں سے اپنے سر کو کک لگائی تھی۔ پکسار کا کہنا ہے کہ میں ریکارڈ بکس میں اپنا نام درج کرانا چاہتا تھا۔ کچھ سال پہلے مجھے پتہ چلا کہ ایک درجہ بندی ایسی بھی ہے جس میں اپنے سر پر کک ماری جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پکسار نے کہا کہ میں نے اسی کو چن لیا اور اس پر محنت کرنا شروع کر دیا۔

پکسار کا کہنا تھا کہ شروع کے 8 یا 9 مہینوں میں ، میں نے جسم کو لچکدار بنانے کے لیے سخت محنت کی۔ کیونکہ ریکارڈ بنانے کےلیے مجھے بار بار اپنا جسم موڑنا تھا۔پکسا نے بتایا کہ اس کے دوست اور خاندان والے اس کے لیے پریشان رہتے تھے۔ اُن کا خیال تھا کہ میں اپنے آپ کو زخمی نہ کر لوں، مگر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اتنی لاتیں مارنے کے باوجود میرے سر پر خراش تک نہیں آئی۔ پکسار نے کہا کہ وہ دیہاتوں میں رہنے والے غریبوں کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہے۔ اس نے بتاتا کہ میں چاہتا تھا دوسرے ممالک کے لوگ مجھے پہچانے۔ورلڈ ریکارڈ بنانا میرا خواب تھا، اور یہ خواب سچ ہوا۔