کیسکودیوالیہ ہے،310سے زیادہ نئے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے سکتے،خواجہ آصف

بلوچستان نے 106ارب روپے دینے ہیں،ہمیں بھی بلوچستان کامفاد عزیزہے،ایران کے ساتھ 1000میگاواٹ پربات چیت جاری ہے،وفاقی وزیرپانی وبجلی

بدھ 12 اگست 2015 22:11

کیسکودیوالیہ ہے،310سے زیادہ نئے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے سکتے،خواجہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ کیسکودیوالیہ ہے،310سے زیادہ نئے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے سکتے،بلوچستان نے 106ارب روپے دینے ہیں،ہمیں بھی بلوچستان کامفاد عزیزہے،ایران کے ساتھ 1000میگاواٹ پربات چیت جاری ہے۔بدھ کو سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹرمیرکبیراحمد شاہی نے گزشتہ حکومت کی جانب سے آغاز حقوق بلوچستان کے تحت مختص شدہ گریڈایک سے 15کی 737آسامیوں کی سیکرٹری وزارت پانی وبجلی کی جانب سے 310آسامیوں تک کم کرنے کے انتہائی عوامی اہمیت کے حامل معاملے پرتوجہ دلاؤنوٹس پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ آغاز حقوق بلوچستان کے تحت ہمیں ایک پیکج دیاگیا تاکہ بلوچستان کے لوگوں کااحساس محرومی دور ہو دو ایس ڈی اوکی اور737ایک تاپندرہ گریڈ کی ملازمتیں دی گئیں کیسکو نے بھرتی کیلئے اجازت مانگی تو سیکرٹری پانی وبجلی نے 427ملازمتوں پر کٹ لگادیا اور کہاکہ 310بھرتی کریں بلوچستان میں وصولیاں نہیں ہورہیں انہوں نے کہا کہ یہ نوکریاں آغاز حقو ق بلوچستان کے تحت تھیں وہاں پر بائیس بائیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے زمینداروں کو دو سے تین گھنٹے بجلی دی جارہی ہے وفاق نے جو ایگریکلچرل معاہدہ کیاتھا اس کے تحت ساٹھ فیصد کیسکو کو جمع نہیں کرارہے جس کی وجہ سے وہ خسارے میں جارہے ہیں کیسکو کو اجازت دی جائے کہ وہ بھرتیاں کرے جس کاجواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاکہ کیسکو وفاقی ادارہ ہے دس ہزار روپیہ زمیندار جمع کرائے اور چالیس فیصد صوبائی حکومت جمع کرائے باقی پیسے ہم خود ہی ڈالیں گے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں چھ سے آٹھ گھنٹے ایگزیکلچر کو بجلی دے رہے ہیں بلوچستان نے 106ارب روپے دینے ہیں انہوں نے کہاکہ ایگریکلچرمعاہدے پربلوچستان کے اندر ہوٹل اورکالونیاں چل رہی ہیں کیسکو دیوالیہ ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینٹیر میرکبیرنے چیئرمین سینیٹ سے مطالبہ کیاکہ وہ اس معاملے کوقائمہ کمیٹی کے سپرد کیاجائے جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ ہرمعاملے پر کمیٹی نہیں بنے گی وفاقی وزیر اس معاملے کو دیکھ لیں گے بعدازاں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہاکہ ہم بلوچستان کو پہلے سے زیادہ بجلی دے رہے ہیں وہاں کاسسٹم اپ گریڈ کیاہے ایران کے ساتھ ایک ہزار میگاواٹ کیلئے بات چیت کررہے ہیں ہمیں بلوچستان کامفاد عزیز ہے ہم تنخواہیں کہاں سے دیں۔