اقوام متحدہ کے امن فوجیوں نے وسطی افریقی جمہوریہ میں بارہ سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنالیا

بچے اور والد کو آپریشن کے دور ان قتل کر دیا ٗایمنسٹی انٹر نیشنل کا سخت تشویش کااظہار ٗ تحقیقات کا مطالبہ

بدھ 12 اگست 2015 22:12

اقوام متحدہ کے امن فوجیوں نے وسطی افریقی جمہوریہ میں بارہ سالہ لڑکی ..

عابد جان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) اقوام متحدہ کے امن فوجیوں نے وسطی افریقی جمہوریہ میں بارہ سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنالیا جبکہ ایک کمسن بچے اور اس کے والد کو ایک آپریشن کے دور ان قتل کر دیا جس پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق یہ واقعات دو اور تین اگست کو اس وقت ہوئے جب اقوام متحدہ کے امن مشن اور مقامی آبادی کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں کیمرون کا ایک فوجی ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں کہاکہ ہمارے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ امن فوجیوں نے بارہ سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دو شہریوں کو بے دریغ فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ان الزامات پر سخت برہمی کااظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :