مسابقتی کمیشن پاکستان نے Reckit Benckiserکو غیر مسابقتی رویہ پرسزا دیتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا

بدھ 12 اگست 2015 22:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) مسابقتی کمیشن پاکستان نے ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے M/s Reckit Benckiser Pakistan Ltd.کو مسابقتی ایکٹ 2010کی شق 10کے تحت دھوکہ دھی پر مبنی تشہیر کا مرتکب پاتے ہوئے بارہ لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔یہ آرڈرمسابقتی کمیشن کے جس بنچ نے جاری کیا اس میں ودیعہ خلیل چیئر پرسن اور معین باٹلے ،ڈاکٹر شہزاد انصر اوراکرام الحق قریشی ممبر ان شامل تھے۔

مسابقتی کمیشن نے Reckit Benckiser کے خلاف یہ انکوائری اس کی پراڈکٹـ"ڈیٹول سر فیس کلینرـ "کی الیکٹرانک میڈیا پر کی گئی تشہیری مہم کا نوٹس لینے کے بعدشروع کی جس میں اس پراڈکٹ کی اثر انگیزی کے متعلق چار مختلف دعوے کیے گئے تھے۔یہ دعوے مندرجہ زیل ہیں :1 : فینائل جراثیم کے خا تمے میں بالکل غیر مؤثر ہے2: صرف ڈیٹول سر فیس کلینرفینائل سے زیادہ جراثیم کا خاتمہ کر سکتا ہے3: صرف ڈیٹول سر فیس کلینر 99.9% جراثیم کا خاتمہ کر سکتا ہے4: ڈیٹول سر فیس کلینرفینائل سے 10 گنا زیادہ جراثیم کا خاتمہ کر سکتا ہے انکوائری کے دوران Reckit Benckiser اپنے ان دعوہ جات کو ثابت کر نے میں ناکام رہی اورمسابقتی کمیشن نے Reckit Benckiser کو مسابقتی ایکٹ 2010 کے سیکشن 10 کی پانچ مختلف خلاف ورزیوں کا مرتکب پایا۔

(جاری ہے)

چونکہ Reckit Benckiser نے اپنے تین دعوہ جات کو درست کرنے کا یقین دلایا، چنانچہ مسابقتی کمیشن نے نرمی برتتے ہوئے فی خلاف ورزی ڈھائی لاکھ روپے ٹو کن جرمانہ عائد کیا ہے۔اس آرڈر کے زریعے مسابقتی کمیشن نے Reckit Benckiserکو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ تیس روز کے اندر اپنے چوتھے دعوے یعنی "ڈیٹول سر فیس کلینرفینائل سے 10 گنا زیادہ جراثیم کا خاتمہ کر سکتا ہے " کو کسی مناسب متبادل سے تبدیل کرتے ہوئے دیے گئے وقت کے اندر مسابقتی کمیشن کے پاس اس آرڈر کی تعمیل کی رپورٹ جمع کرائے ورنہ Reckit Benckiser پر پچاس لا کھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا اور سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :