برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے مصباح الحق کو دور حاضر میں ٹیسٹ کرکٹ کا بہترین کپتان قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 12 اگست 2015 22:49

برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے مصباح الحق کو دور حاضر میں ٹیسٹ کرکٹ کا بہترین ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 اگست 2015 ء) برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے مصباح الحق کو دور حاضر میں ٹیسٹ کرکٹ کا بہترین کپتان قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف برطانوی جریدے ٹیلی گراف کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ٹیسٹ کرکٹ میں دور حاضر کا سب سے بہترین کپتان قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیلی گراف کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ مصباح الحق تھے جنہوں نے سپاٹ فکسنگ کیس کے بعد تباہ حال پاکستانی ٹیم کی کمان سنبھالی اور 5 برس کے عرصے میں آسٹریلیا، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا جیسی ٹیموں کو اپنے ہوم گراوَنڈ پر بنا ایک بھی میچ کھیلے شکست دے کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا ٹاپ 3 بہترین ٹیموں میں لا کھڑا کیا۔

اس دوران مصباح الحق نے بہترین انفرادی کارگردگی کا بھی مظاہرہ کیا اور 50 کی اوسط سے رنز بنائے اور ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین سینچری بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق مشکل ترین حالات میں جو کارنامے مصباح الحق نے انجام دیے وہ شاید ہی آج تک کوئی کپتان انجام دے پایا ہو۔

متعلقہ عنوان :