خورشید احمد شاہ اور مولانافضل الرحمان ایم کیو ایم کے استعفوں کی منظوری رکوانے اور ان کی واپسی کیلئے متحرک
دونوں رہنماؤں کا وزیراعظم اور الطاف حسین سے رابطوں کا فیصلہ،خورشید شاہ کی (کل زیراعظم سے ہنگامی ملاقات متوقع
بدھ 12 اگست 2015 22:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ اور جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان ایم کیو ایم کے استعفوں کی منظوری رکوانے اور ان کی واپسی کیلئے متحرک ہو گئے، دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم نواز شریف اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے رابطے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سید خورشید شاہ جو طے شدہ شیڈول کے تحت چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر تھے اپنا دورہ مختصر کر کے اسلام آباد واپس پہنچ گئے ، انہوں نے اپنا دورہ قصور بھی منسوخ کر دیا ہے، سید خورشید شاہ کے قریبی ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف نے چترال سے واپسی کے بعد سپیکر سردار ایاز صادق سے رابطہ قائم کیا ہے اور ان سے استدعا کی ہے کہ ایم کیو ایم کے استعفوں میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور وہ اس ضمن میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سے بھی (کل رات کو رابطہ کریں گے، جبکہ سید خورشید شاہ کی جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے ہنگامی ملاقات متوقع ہے، جس میں وہ ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کریں گے اور کراچی میں رینجرز آپریشن پر ایم کیو ایم کے بعض جائز تحفظات دور کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.