Live Updates

تحریک انصاف کی طرح ایم کیو ایم کو بھی ایوان میں واپس لایا جائے، ایم کیو ایم کے استعفے قبول ہوئے تو سیاسی استحکام پیدا ہو گا، حکومت عام آدمی کو امن دے کر خوف سے نکالے

جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 12 اگست 2015 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی طرح ایم کیو ایم کو بھی ایوان میں واپس لایا جائے، ایم کیو ایم کے استعفے قبول ہوئے تو سیاسی استحکام پیدا ہو گا، حکومت عام آدمی کو امن دے کر خوف سے نکالے۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کا مسئلہ ایک بڑی خبر کی صورت میں سامنے آیا ہے، ان کے اچانک استعفے حیران کن ہیں، ان کے استعفوں سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے، اتنے بڑے فیصلے عجلت میں نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت کے سامنے امن و امان کا مسئلہ عام آدمی کو امن دے کر خوف ک یزندگی سے نکالا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سپیکر سندھ اسمبلی اور قومی اسمبلی نے تمام استعفوں پر پراسس لکھا ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ یہ پراسس کتنے طرح کا ہو گا، اسپیکر کو استعفے دینے کے بعد رکنیت ختم ہو جاتی ہے لیکن میں یہ ہی کہتا ہوں کہ جس طرح تحریک انصاف کو اسمبلی میں واپس لایا گیا ہے اسی طرح انہیں بھی واپس لائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ابھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات