شاہد کپور اور عالیہ بھٹ پہلی بار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں

فلم ”شاندار“ 22 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

جمعرات 13 اگست 2015 11:59

شاہد کپور اور عالیہ بھٹ پہلی بار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء ) بالی ووڈ کی کامیڈی فلم”شاندار“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ، اداکار شاہد کپور اور عالیہ بھٹ پہلی بار پردہ سیمیں پر ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار وکاس بہل کی یہ فلم ایک فیملی ڈرامہ ہے جس میں شاہد کپور ویڈنگ آرگنائزر کا کردار کر رہے ہیں ۔ کامیڈی سے بھرپور فلم میں عالیہ بھٹ اور شاہد مرکزی جبکہ پنکج کپور سپورٹنگ رول میں نظر آئے ہیں ۔ فلم ”شاندار“ 22 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔