پینسلوینیا کی ملکہ حْسن برانڈی گیٹس پر جعل سازی کا جرم ثابت ہونے پر گرفتار

جمعرات 13 اگست 2015 12:09

پینسلوینیا کی ملکہ حْسن برانڈی گیٹس پر جعل سازی کا جرم ثابت ہونے پر ..

ہیرس برگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)امریکی ریاست پینسلوینیا کی ملکہ حْسن برانڈی گیٹس پر جعل سازی کا جرم ثابت ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے خود کو کینسر کی مریض بتا کر امدادی رقوم سمیٹی تھیں۔ امریکی ریاست پینسلوینیا کی23سالہ برانڈی ویور گیٹس ملکہ پینسلوینیا دو ہزار پندرہ منتخب ہوئی تھیں لیکن جعلی سازی اور دھوکا دہی ثابت ہونے پر ملکہ حسن کا تاج چھن گیا۔

(جاری ہے)

عدالتی ریکارڈ کے مطابق برنڈی گیٹس خود کو کینسر کی مریض ظاہر کرکے فلاحی اداروں اور مخیر افراد سے رقوم بٹورتی تھیں۔ پولیس نے انہیں چوری، دھوکا دہی اور جعلی سازی کرکے جائیداد بنانے کے الزامات ثابت ہونے پر گرفتار کر لیا ہے۔برانڈی گیٹس سیتاج واپس لے کر ملکہ حسن کا ٹائٹل بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ گیٹس کی جانب سے ضمانت پر رہائی کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر نہ دینے کی درخواست پر ابتدائی سماعت 19 اگست کو ہو گی۔