پاک بھارت کشیدگی ‘ سرحد پر فوجیوں کا یوم آزادی پر مٹھائی کا تبادلہ نہ کر نے کا فیصلہ

جمعرات 13 اگست 2015 12:16

پاک بھارت کشیدگی ‘ سرحد پر فوجیوں کا یوم آزادی پر مٹھائی کا تبادلہ ..

واہگہ بارڈر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے پے در پے واقعا ت کے باعث دونوں ملکوں کے فوجیوں نے یوم آزادی پر روایتی طورپر مٹھائی کا تبادلہ نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے بی ایس ایف کے آئی جی انیل پلی وال نے کہاکہ ہم مٹھائی لیں گے اور نہ ہی ہم نے مٹھائی دینے کا کوئی فیصلہ کیا ہے یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی سخت رکھی جائیگی اور ہم سرحد پر کڑی نظر رکھیں گے واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اہم مواقع پر مٹھائی کا تبادلہ روایتی طورپر ماضی میں ہوتا رہا ہے لیکن حالیہ عید الفطر کے موقع پر بھارتی فوج کی طرف سے عید روز بھی کنٹرول لائن پر فائرنگ کے باعث پاکستانی فوجیوں نے بھارتی فوجیوں سے مٹھائی لینے سے انکار کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :