اسلام آباد : اپوزیشن کا قومی اسمبلی سے واک آوٹ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے متحدہ کے استعفو ں پر اسپیکر کو جلد بازی نہ کرنے کی تجویز دے دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 اگست 2015 12:18

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اگست 2015 ء) : اسپیکر ایاز صاد ق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا . اجلاس میں وزرا کی غیر حاضری پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ایوان چلانے میں سنجیدہ نہیں تو اپوزیشن بھی کسی قانون سازی میں تاعاون نہیں کرے گی .انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو متحدہ کے استعفوں کے معمالے پر جلد بازی نہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس کراچی اور سندھ کی عوام کا مینڈیٹ ہے.

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے تحریک انصاف کی ایوان میں واپسی پر بھی کردار ادا کیا. ایم کیو ایم تسلیم کرتی ہے کہ عوام جمہویریت چاہتے ہیں. خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے بھی درخواست ہے کہ اپنے استعفے واپس لیں. یاد رہے کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم کے اراکین نے تینوں ایوانوں میں اپنے استعفے جمع کروا دئے تھے.تاہم وفاقی وزیر رانا تنویر کے رویے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا. ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ رانا تنویر کا رویہ نہایت سخت تھا. جس پر خورشید شاہ غصے میں آگئے اور ایوان سے واک آؤٹ کر دیا. تاہم قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے.