زارا اکبر نے اپنی والدہ کی علالت کے باعث فیصل آباد میں اسٹیج ڈرامہ کرنے سے معذرت کر لی

جمعرات 13 اگست 2015 12:29

زارا اکبر نے اپنی والدہ کی علالت کے باعث فیصل آباد میں اسٹیج ڈرامہ کرنے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کی نامور اداکارہ زارا اکبر نے اپنی والدہ کی علالت کے باعث فیصل آباد میں اسٹیج ڈرامہ کرنے سے معذرت کر لی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ زارا اکبر کو فیصل آباد میں نئے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں اداکاری کی پیشکش کی گئی تھی مگر زارا اکبر نے اپنی والدہ کی شدید علالت کے باعث ڈرامے میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ زارا اکبر ان دنوں اپنی والدہ کی تیمارداری میں مصروف ہیں اور انہوں نے اپنے فنکار ساتھیوں اور پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی والدہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں ۔