انور مقصود ”سیاچن “کے نام سے اسٹیج ڈرامہ پیش کرینگے

جمعرات 13 اگست 2015 12:29

انور مقصود ”سیاچن “کے نام سے اسٹیج ڈرامہ پیش کرینگے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)نامور رائٹر و اداکار انور مقصود ”سیاچن “کے نام سے اسٹیج ڈرامہ پیش کریں گے ۔ 14اگست کی مناسبت سے پیش کیے جانے والے مذکورہ ڈرامے میں 22اداکار حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس ڈرامے میں ڈائریکشن کے فرائض داؤد محمود سرانجام دیں گے ۔ یاد رہے کہ انور مقصور اس سے قبل ” سوا چودہ اگست “اور ”پونے چودہ اگست “ جیسے اسٹیج ڈرامے لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں پیش کر چکے ہیں ۔