مصباح الحق کرکٹ کے عظیم کپتانوں میں سے ایک ہیں ، برطانوی اخبار ٹیلیگراف

جمعرات 13 اگست 2015 12:34

مصباح الحق کرکٹ کے عظیم کپتانوں میں سے ایک ہیں ، برطانوی اخبار ٹیلیگراف

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے ٹیسٹ کے کامیاب ترین کپتانوں کی فہرست جاری کر دی۔ اخبار نے پاکستان کے مصباح الحق کو ٹیسٹ کا بہترین کپتان قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹیلیگراف نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ مصباح الحق نے دو ہزار دس میں مشکل ترین حالات میں ٹیم کی قیادت سنبھالی۔اخبار کے مطابق تین کھلاڑیوں پر پابندی کے بعد پاکستانی ٹیم تباہ ہو چکی تھی لیکن مصباح نے اسے اپنے پاوں پر کھڑا کیا۔

(جاری ہے)

مصباح کی قیادت میں پاکستان نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کو شکست دے کر اپنی تیسری پوزیشن مستحکم کی۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کرکٹ کے عظیم کپتانوں میں سے ایک ہیں۔برطانوی اخبار کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکلم دوسرے ، سری لنکن قائد اینجلو میتھیوزتیسرے، بنگلا دیش کے مشفق الرحیم چوتھے، انگلینڈ کے السٹر کک پانچویں، جنوبی افریقا کے کپتان ہاشم آملہ چھٹے ، بھارت کے ویرات کوہلی ساتویں، آسٹریلیا کے مائیکل کلارک آٹھویں اور ویسٹ انڈیز کے قائد دنیش رامدین نویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :