دوحہ کر کٹ سٹیڈیم میں ناکافی سہولیات کی وجہ سے پی سی بی ایک بار پھر یو اے ای حکام کی جانب دیکھنے لگا

جمعرات 13 اگست 2015 12:34

دوحہ کر کٹ سٹیڈیم میں ناکافی سہولیات کی وجہ سے پی سی بی ایک بار پھر یو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) قطر کے دارلحکومت دوحہ میں موجود کر کٹ سٹیڈیم میں ناکافی سہولیات کی وجہ سے پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ایک بار پھر متحدہ عرم اماارت حکام کی جانب دیکھنے لگا۔دبئی ،ابو ظہبی اور شارجہ میں سے کوئی ایک وینیو کو ماسٹر سپر لیگ کیلئے مختص نہ کر نے کی درخواست پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی اگلے سال فروری میں پی ایس ایل کے انعقاد کیلئے دن رات کوشاں ہے ، سابق کرکٹرز کی ماسٹرز لیگ کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں تین وینیوز حاصل کرنے میں دشواری کا سامنے کے بعد پی سی بی نے قطر میں پی ایس ایل کے انعقاد کیلئے رابط کیا مگر وہاں سہولتوں کی کمی ہے، بورڈ نے قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کو خط لکھ کر میڈیا سینٹر کی تعمیر اور پویلینز کو کشادہ کرنے کا کہا مگر وہ اپنی جانب سے رقم خرچ کرنے کے موڈ میں دکھائی نہیں دیتا، کئی دیگر وجوہات کی بنا پر بھی پی سی بی حکام قطر میں ایونٹ کا انعقاد نہیں چاہتے، اسی لیے ایک بار پھر یو اے ای کرکٹ حکام سے رابطہ کر لیا گیا ہے، ان سے کہا گیا کہ لیگ کے لیے دبئی اسپورٹس سٹی ہی دے دیں۔

(جاری ہے)

ماسٹرز لیگ کا انعقاد تو شارجہ اور ابوظبی میں بھی ہو سکتا ہے، پاکستان نے اس سلسلے میں اعلیٰ سطح پر بھی کوششیں شروع کر دی ہیں، اماراتی حکام نے مشورہ دیا ہے کہ پی سی بی ازخود ماسٹرز لیگ کے منتظمین سے درخواست کرے، مگر ذرائع نے بتایاکہ ماضی میں اس قسم کی کوششوں کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکل سکا تھا،مالی خسارے کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے ماسٹرز ایونٹ کے منتظمین کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔