سٹیون سمتھ تینوں فارمیٹس میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مقرر

جمعرات 13 اگست 2015 12:37

سٹیون سمتھ تینوں فارمیٹس میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مقرر

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)کرکٹ آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سٹیون سمتھ کو تمام طرز کی کرکٹ کیلئے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپنر ایشٹن ایگر کی دوسال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اعلان کردہ آسٹریلوی سکواڈ کپتان سٹیون سمتھ، ایشٹن ایگر، جارج بیلی، جوبرنز، کولٹر نیل، پیٹ کمنز، میکس ویل، مچل مارش، جیمز پیٹنسن، مارکوس، میتھیوویڈ، شین واٹسن، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بائس پر مشتمل ہے۔