کوسٹاریکا کے فٹبال کوچ نے استعفیٰ دے دیا

جمعرات 13 اگست 2015 12:52

کوسٹاریکا کے فٹبال کوچ نے استعفیٰ دے دیا

کوسٹاریکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) کوسٹاریکا کے فٹ بال کوچ وینچوپ نے سیکورٹی گارڈ کے ساتھ جھگڑے کے بعد استعفی دے دیا۔ کوسٹاریکا کے کوچ پالو وینچوپ پانامہ کے خلاف آخری کوالیفائنگ میچ کے اختتام پر سیکورٹی گارڈ پر برس پڑے۔

(جاری ہے)

کھیل کے اختتام پر پالو وینچوپ نے جب دروازہ کھول کر گراوٴنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو سیکورٹی گارڈ نے ان کو پیچھے کی طرف دکھیل دیا جس پر وینچوپ نے جوابی وار کرتے ہوئے سیکورٹی گارڈ پر مکوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی۔

واقعہ کے بعد ہیڈ کو چ نے پریس کانفرنس کے دوران کوسٹاریکا اور پانامہ کے مداحوں سے معذرت کی۔ سابق ڈربی کاوٴنٹی ، ویسٹ ہام یونائیٹڈ ، مانچسٹر سٹی اور ملاگا کے کھلاڑی وینچوپ کو فروری میں کوسٹاریکا کے کوچ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔