پاکستان بیس بال فیڈریشن کا یوم آزادی کے موقع پرنمائشی بیس بال میچ کرانے کا اعلان

جمعرات 13 اگست 2015 12:52

پاکستان بیس بال فیڈریشن کا یوم آزادی کے موقع پرنمائشی بیس بال میچ کرانے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن نے یوم آزادی کے موقع پرنمائشی بیس بال میچ کرانے کا اعلان کر دیا۔یہ میچ بیس اگست کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔پاکستان بیس بال فیڈریشن نے یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر فخر علی شاہ کے مطابق یوم آزادی سے منسوب نمائشی بیس بال میچ بیس اگست کو پنجاب فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ کیلئے فیڈریشن کی جانب سے دو ٹیمیں بنائی گئی ہیں جن کو پاکستان وائٹس اور پاکستان گرینز کا نام دیا گیا ہے۔نمائشی میچ میں پاکستان بیس بال ٹیم کے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے جن کو دونوں ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :