جنوبی افریقی اے ٹیم کی دورہ بھارت کے دوران اچانک بیماری کا راز افشا ہوگیا

جمعرات 13 اگست 2015 12:53

جنوبی افریقی اے ٹیم کی دورہ بھارت کے دوران اچانک بیماری کا راز افشا ..

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 13 اگست۔2015ء) جنوبی افریقی اے ٹیم کی دورہ بھارت کے دوران اچانک بیماری کا راز معلوم ہوگیا ہے۔ جنوبی افریقن کو دورے کے دوران کھانے میں بٹر چکن پیش کیا گیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ کھلاڑیوں کو یہ مرغن کھانا ہضم نہ ہوسکا اور پوری ٹیم بیمار ہوگئی۔ اس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو فوڈ پوائزننگ ہوگئی تھی اور دس کھلاڑیوں کو ہسپتال بھی داخل ہونا پڑا تھا۔

بھارتی انتظامیہ نے اب بٹر چکن کو ان اشیا کی فہرست میں شامل کرلیا ہے جو کہ مہمان ٹیم کو نہیں دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم کے تمام کھلاڑی ہسپتال سے ڈسچارج کئے جاچکے ہیں اورآج سے وہ ایکشن میں دیکھے جاسکیں گے۔ واضح رہے کہ صورتحال اتنی سنگین تھی کہ سہہ فریقی سیریز کا شیڈول تبدیل کرنا پڑ گیا تھا۔ شیڈول کے مطابق جنوبی افریقن اے ٹیم کو آسٹریلیا کا گزشتہ روز سامنا کرنا تھا جبکہ آج بھارت اور پروٹیز کی اے ٹیموں کے مابین میچ تھا تاہم فیصلہ کیا گیا کہ کھلاڑیوں کو ایک دن آرام دیا جائے جس کے بعد کینگروز اور پروٹیز اے ٹیموں کا میچ جبکہ میزبان ٹیم اور جنوبی افریقہ کی اے ٹیموں کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا۔ سہہ فریقی سیریز کا فائنل میچ حسب شیڈول جمعہ کے روز منعقد ہوگا۔