ٹی 20لیگ بیرون ملک کرانے سے پاکستان کرکٹ کو بہت نقصان ہوگا ، اظہر محمود
جمعرات 13 اگست 2015 12:54
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) سابق پاکستانی آل راوٴنڈر اظہر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے اپنی ٹی ٹوئنٹی لیگ متحدہ عرب امارات یا قطر میں کروانے کے منصوبے سے ملک میں کرکٹ کو نقصان پہنچے گا۔پی سی بی نے ماضی میں دو مرتبہ ملتوی ہونے والی لیگ متحدہ عرب امارات میں کروانے کا فیصلہ کیا لیکن گراوٴنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے بورڈ کی نظریں اب قطر پر مرکوز ہیں۔
2007 میں آخری مرتبہ پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے اظہر محمود نے بیرون ملک لیگ کے انعقاد کی مخالفت کرتے ہوئے اصرار کیا کہ اگر صف اول کے کھلاڑی سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان آنے سے انکار کریں تو بھی لیگ کا انعقاد ملک میں ہی کیا جائے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ آخرفوری طور پر دستیاب جگہ پر ایونٹ کے انعقاد میں کیوں تاخیر کی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
’یہ ضروری نہیں کہ اپنی لیگ کا آ غاز کیا جائے تو اس میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو بھی بلایا جائے۔ ہم نے دیکھا کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان آئی۔ مجھے معلوم ہے کافی مسائل ہیں لیکن ہمیں کوششیں کرنے کی ضرورت ہے‘۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں دبئی میں لیگ کروانے کا منصوبہ اچھا نہیں۔ اس سے پاکستان کرکٹ مر جائے گی، اگر ٹورنامنٹ کروانا ہو تو اسے پاکستان میں ہی کروانا چاہیے۔اظہر محمود نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایونٹ کروانے سے ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی جو اس وقت بدترین ڈھانچے کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.