آسٹریلیا اور نارتھمپٹن شائر کے مابین تین روزہ ٹور میچ کل سے شروع ہوگا

جمعرات 13 اگست 2015 13:06

آسٹریلیا اور نارتھمپٹن شائر کے مابین تین روزہ ٹور میچ کل سے شروع ہوگا

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)آسٹریلیا اور نارتھمپٹن شائر کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ ٹور میچ کل جمعہ 14 اگست سے کاؤنٹی گراؤنڈ نارتھمپٹن میں شروع ہوگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم 14 سے 16 اگست تک نارتھمپٹن شائر کے خلاف ٹور میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ میزبان ٹیم انگلینڈ کو ایشز سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ 169 رنز سے جیتا، دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم نے کم بیک کیا اور 405 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی تاہم اگلے دونوں ٹیسٹ میچوں میں انگلش ٹیم نے کینگروزکو چاروں شانے چت کر دیا، تیسرا ٹیسٹ 8 وکٹ جبکہ چوتھا ٹیسٹ اننگز اور 78 رنز سے جیت کر ایشز اپنے قبضے میں کر لی۔