جشن آزادی ویمن ٹینس کپ کل کھیلا جائے گا

جمعرات 13 اگست 2015 13:08

جشن آزادی ویمن ٹینس کپ کل کھیلا جائے گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی ٹیلی نار ویمن ٹینس کپ کل جمعہ کو صبح 9 بجے سے اسلام آباد ٹینس کورٹ جی سکس ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر فضل سبحان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال ، اٹک، جہلم اورواہ کینٹ کی خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی خواتین کھلاڑیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے نام14 اگست صبح 8 بجے تک رجسٹرڈ کروا سکتی ہیں،ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں لیڈیز سنگلز اور لیڈیز ڈبلز شامل ہیں۔