لکس اسٹائل ایوارڈز میں ”بشر مومن“ کو اہمیت نہ ملنے پر مجھے کافی مایوسی ہوئی‘ فیصل قریشی

جمعرات 13 اگست 2015 13:30

لکس اسٹائل ایوارڈز میں ”بشر مومن“ کو اہمیت نہ ملنے پر مجھے کافی مایوسی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)ایوارڈز کا موسم ہو اور کوئی تنازع سامنے نہ آئے ایسا ہو ہی نہیں سکتا، اس سال بھی لکس اسٹائل ایوارڈ کی ٹی وی کیٹیگری میں ایک بڑا تنازع سامنے آگیا ہے۔گزشتہ برس کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک بشر مومن کے مداحوں کو اس وقت دھچکا لگا جب مرکزی کردار ادا کرنے والے فیصل قریشی کو بہترین ٹی وی اداکار کی فہرست میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔

یہی وجہ ہے کہ فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں 'بشر مومن‘ کو اہمیت نہ ملنے پر انہیں کافی مایوسی ہوئی۔خوش قسمتی سے لکس ایوارڈ کی نامزدگیوں پر نظر ثانی کی گئی جس کے بعد فیصل قریشی کا نام بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل تو کرلیا گیا لیکن انہوں نے لکس سٹائل ایوارڈ کی نامزگی کو مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

فیصل قریشی کا نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’لکس اسٹائل ایوارڈ کے نامزدگیوں کی فہرست میں نے اور ’بشر مومن‘ کے تمام عملے نے دیکھی جس سے ہمیں کافی حیرانی ہوئی کیوں کہ نامزدگیوں کی فہرست میں ہمارے ڈرامے کو کسی ایک بھی ایوارڈ کے لیے منتخب نہیں کیا گیا تھا‘۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ’بشر مومن 2014 کے ان ڈراموں میں شامل تھا جس کا چرچا ہر ایک کی زبان پر تھا جبکہ ڈرامے کے نشر ہونے کے بعد سے میں نے بہت سے ڈرامائی کرداروں کو بشر مومن کے کردار سے متاثر ہوتے دیکھا جس کے بعد مجھے لکس کی نامزدگیاں دیکھ کر مایوسی ہوئی