اکشے کمار نے کرینہ کیلئے سدھارت کو دھمکی دیدی

جمعرات 13 اگست 2015 13:40

اکشے کمار نے کرینہ کیلئے سدھارت کو دھمکی دیدی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) اکشے کمارنے سدھارت ملہورترا کو کرینہ کپور کے حوالے سے دوستانہ وارننگ دیدی۔اکشے کمار، سدھارت ملہوترا اور جیکولن فرنینڈز کی آنے والی فلم ’برادرز‘ کے آج کل ہر جگہ چرچے ہیں اور کرینہ کپور بھی اس میں ایک گانے ”میرانام ہے میری‘ میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔اکشے، جیکولن اور سدھارت ان دنوں اپنی فلم کی پروموشن میں مشغول ہیں اور اسی دوران ایک صحافی نے فلم میں کرینہ کپور کے آئٹم سانگ کے حوالیسے سدھارت سے سوال کرلیا۔

(جاری ہے)

سوال کے جواب میں سدھارت کا کہنا تھا کہ” میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں اور ان کی ایک مسکراہٹ پر تڑپ کر رہ جاتا ہوں بلکہ میں تو ان کا غلام ہوں“۔اس پر اکشے کمار نے موقع غنیمت جانتے ہوئے سدھارت کو’سیف علی خان‘کے حوالے سے محفوظ فاصلے پر رہنے کی کی تنبیہہ کردی۔ جیکولن اس مذا ق کو نہیں سمجھ پائیں جس پر اکشے کا کہنا تھا کہ ہم انہیں یہ لطیفہ لکھ کردیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیکولن اس کو گھر لے جائیں گی، پڑھیں گی اس پر غور کریں گی اور صبح ان کی سمجھ آئے گا کہ اس کا مطلب کیا تھا۔سدھارت ملہوترا اس سے قبل بھی کترینہ کیف کے حوالے سے متنازعہ بیان دے چکے ہیں جسے کترینہ نے سخت ناپسند کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :