وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ‘

جمعرات 13 اگست 2015 13:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ‘ملک کے مشرقی علاقوں میں کم شدت کے ساتھ مون سون بارشوں کا امکان ہے ‘بالائی علاقوں میں جمعے اور اتوار کو بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقو ں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا آئندہ چوبیس گھٹنوں کے دوران ملک کے مشرقی حصے میں مون سون بارشوں کا امکان ہے ‘جمعے اور اتوار کے روز بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی، ملتان ڈی جی خان، ڈی آئی خان،میرپورخاص، حیدرآباد اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔

(جاری ہے)

تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، جنوب مشرقی سندھ ،کشمیراورفاٹامیں کہیں کہیں پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنارمیں سینتیس ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :