Live Updates

ہری پور : متحدہ کے استعفوں کا معاملہ، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ نے سوال اٹھا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 اگست 2015 13:41

ہری پور : متحدہ کے استعفوں کا معاملہ، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی ..

ہری پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اگست 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان ہری پور میں 16 اگست کو ہونے والے این اے 19 کے ضمنی انتخاب کے لیے موجود ہیں. ریحام خان این اے 19 کے لیے پی ٹی آئی کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں. تاہم ریحام خان نے ایم کیو ایم کو استعفوں کے معاملے پر کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے سوالات کی بوچھاڑ کر دی.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کس بات پر اتعفے دے رہی ہے. پاکستان کا میٹرو پولیٹن شہر جہاں پہلے لوگ خوف کے امرے گھر دے باہر نہیں نکلتے تھے اب وہاں لوگ بے خوف و خطر ہنسی خوشی رہ رہے ہیں توکیا اس لیے ایم کیو ایم استعفے دے رہی ہے. یا پھر ٹارگٹ کلرز کو ٹارگٹ کیے جانے پر استعفے دئے جا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے ہمیں سمجھائیں کہ استعفے کیوں دے رہے ہیں. انہیں بنیادی طور پ اعتراض کیا ہے جس پر استعفے دئے جا رہے ہیں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات