Live Updates

بلیک میلنگ اور ڈراموں کا وقت ختم ہو چکا ‘ نئے پاکستان میں درخواست کلچر سے نجات ملے گی ‘ریحام خان

‘ تحریک انصاف نے انتخابات کی شفافیت کیلئے استعفیٰ دئیے تھے ‘ ایم کیو ایم والے سمجھائیں کیوں استعفیٰ دے رہے ہیں ‘ خطاب

جمعرات 13 اگست 2015 14:07

بلیک میلنگ اور ڈراموں کا وقت ختم ہو چکا ‘ نئے پاکستان میں درخواست کلچر ..

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی ا ہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ بلیک میلنگ اور ڈراموں کا وقت ختم ہو چکا ‘ نئے پاکستان میں درخواست کلچر سے نجات ملے گی ‘ تحریک انصاف نے انتخابات کی شفافیت کیلئے استعفیٰ دئیے تھے ‘ ایم کیو ایم والے سمجھائیں کہ وہ کیوں استعفیٰ دے رہے ہیں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں درخواست کلچر سے نجات ملے گی ‘ ایک ایک فرد کا مسئلہ حل کرنے سے پاکستان کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ‘ اب بلیک میلنگ اور ڈراموں کا وقت ختم ہو چکا ہے ریحام خان نے کہا تحریک انصاف نے انتخابات کی شفافیت کیلئے استعفیٰ دئیے تھے ایم کیو ایم والے کیوں استعفیٰ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلر زکو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے کیا متحدہ والے اس لیے استعفیٰ دے رہے ہیں ریحام خان نے کہا بھابھی جانے والی نہیں ، اب بھابھی میدان میں آ گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات