قومی اسمبلی نے سٹیٹ بنک ترمیمی بل 2015 کی کثرت رائے سے منظوری دیدی
جمعرات 13 اگست 2015 14:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی نے سٹیٹ بنک آف پاکستان ترمیمی بل 2015 کی کثرت رائے سے منظوری دیدی‘ بل کی منظوری کے وقت کوئی اپوزیشن پارٹی ایوان میں موجود نہ تھی‘ منظور کئے گئے بل کے تحت حکومت سٹیٹ بنک میں ماہرین پر مشتمل مالیاتی پالیسی کمیٹی کا تقرر کرسکے گی جو سٹیٹ بنک کی مالیاتی پالیسی کی تشکیل، شرح سود‘ ذخائر کی فراہمی ‘ شرح مبادلہ پالیسی اور حکومت کے لئے پیشگی ادائیگیوں اور قرضوں کی حدود سے متعلق فیصلے کرنے کی مجاز ہوگی۔
جمعرات کو سٹیٹ بنک ترمیمی بل پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے ایوان میں منظوری کے لئے پیش کیا۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین قیصر احمد شیخ نے کہا کہ اس بل کے ذریعے سٹیٹ بنک کو مزید بااختیار بنایا گیا ہے اور سٹیٹ بنک کے حوالے سے متعدد حکومتی اختیارات بنک کے بورڈ کو تفویض کردیئے گئے ہیں بعد ازاں ڈپٹی سپیکر نے بل کی شق وار منظوری کرائی ایوان نے بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.