پنجاب بھر میں یوم آزادی پر ون ویلنگ اور سائلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی

جمعرات 13 اگست 2015 14:28

پنجاب بھر میں یوم آزادی پر ون ویلنگ اور سائلنسر نکال کر موٹر سائیکل ..

فیصل آباد ۔13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) حکومت پنجاب نے کل (جمعہ کو) یوم آزادی پر ون ویلنگ اور سائلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے پر سختی سے پابندی عائد کر دی ہے اور تمام اضلاع کے ریجنل پولیس آفیسرز ، کمشنرز ، سٹی پولیس آفیسرز، رینج ڈی آئی جیز ، ڈی سی اوز ، ڈی پی اوز کے نام جاری کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وہ پولیس اور انتظامی حکام کو ہدائت کریں کہ آج یوم آزادی پر منچلے نوجوانوں سے نمٹنے ، ون ویلنگ اور سائلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ اس موقع پر معمولی غفلت سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سمیت ماحولیاتی و فضائی آلودگی سے بچاؤ اور شہریوں کو ہر قسم کی پریشانی سے بچانا ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید ہدائت کی کہ خلاف ورزی کے مرتکب نوجوانوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :