وفاقی بجٹ 2015-16ء میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ آئندہ ستمبر میں ملازمین اور پنشنروں کو بقایات سمیت ادا کر دیا جائے گا

پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان کا قومی اسمبلی میں توجہ مبذول نوٹس پرجواب

جمعرات 13 اگست 2015 14:32

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی کو یقین دلایا گیا ہے کہ وفاقی بجٹ 2015-16ء میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ آئندہ ستمبر میں ملازمین اور پنشنروں کو بقایات سمیت ادا کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں طاہرہ اورنگزیب کے اگست میں نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے دیہی علاقوں میں پنشنروں کو پنشن میں 7.5 فیصد اضافے کی عدم ادائیگی سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا کہ یہ توجہ مبذول نوٹس درست ہے،انہیں نہ صرف 7.5 فیصد اضافی پنشن بلکہ 25 فیصد ہاؤس رینٹ الاؤنس کی بھی رقم ملنی چاہیے تھی، مرکزی حکومت نے جولائی کے وسط میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا اس پر کام ہو رہا ہے، آئندہ ماہ بقایا جات سمیت اضافی رقم ادا کر دی جائے گی۔

طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری خزانہ نے کہاکہ ملک بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں پنشنروں کو ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :