امن کی بحالی، اقتصادی بہتری اور سیاسی پختگی کے ذریعے پاکستان میں ایک نئے اور شاندار دور کا آغاز ہو چکا ہے، قوم ان مثبت امکانات کو حقیقت میں بدلنے کے لئے یکسو ہوجائے
صدر مملکت ممنون حسین کا یوم آزادی کے موقع پر پیغام
جمعرات 13 اگست 2015 14:37
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں امن کی بحالی، اقتصادی بہتری اور سیاسی پختگی کے ذریعے پاکستان میں ایک نئے اور شاندار دور کا آغاز ہو چکا ہے، قوم ان مثبت امکانات کو حقیقت میں بدلنے کے لئے یکسو ہوجائے۔ یوم آزادی مستقبل میں قوم کے لئے سیاسی، سماجی اور اقتصادی استحکام کی نوید لے کر آئے گا۔
انہوں نے یہ بات وطن عزیز کے69 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی جو کل جمعہ کو جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے۔ صدر نے کہا کہ ہمیں یقین رکھنا چاہئے کہ ہمارا یہ یوم آزادی آنے والے دنوں میں ہمارے لئے سیاسی، اقتصادی اور سماجی استحکام کی نوید لے کر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان پر علاقائی اور عالمی حالات کے بڑے گہرے اثرات مرتب ہوئے جس کے نتیجے میں پاکستان میں نہ صرف امن و امان کے مسائل پیدا ہوئے بلکہ پیچیدہ اقتصادی بحرانوں نے بھی ہمارے گھر کا راستہ دیکھ لیا لیکن پاکستانی قوم کے عزم صمیم کے سامنے کوئی مشکل ٹھہر نہ سکی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.