وزیر اعظم سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال ایران پڑوسی ملک ہے ،مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، نواز شریف

جمعرات 13 اگست 2015 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ہے جس میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے ، خطے کی سلامتی اور افغان مصالحتی امور پر بھی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد میں موجود ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیر اعظم ہاوٴس میں ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر بات چیت کی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے کی سلامتی اور افغان مصالحتی امور پر بھی غور کیا گیا جبکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ایرانی وزیر خارجہ نے جوہری معاہدوں سے متعلق بھی وزیر اعظم کو تفصیلی آگاہ کیا۔

،اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے اس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی ، ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں

متعلقہ عنوان :