سرتاج عزیز نے دورہ بھارت کی تصدیق کردی

مشیر خارجہ 23 اگست کو مذاکرات کے لئے دہلی جائینگے

جمعرات 13 اگست 2015 14:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ قومی سلامتی سرتاج عزیز نے دورہ بھارت کی تصدیق کردی ہے ۔ مشیر خارجہ 23 اگست کو بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر سے مذاکرات کے لئے دہلی جائینگے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے دورہ بھارت کی تصدیق دفتر خارجہ میں پاک ایران مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کی ہے مشیر خارجہ نے کہا کہ دورہ بھارت کی حتمی تاریخ کا تعین کردیا ہے 23اگست کو نئی دہلی جاؤں گا جہاں دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کے درمیان مذاکرات ہونگے ابھی مذاکرات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔