متحدہ کے جائز مطالبات پر ان کا ساتھ دیں گے،شاہ محمود قریشی

جمعرات 13 اگست 2015 14:45

متحدہ کے جائز مطالبات پر ان کا ساتھ دیں گے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے جائز مطالبات پر ان کا ساتھ دیں گے ،ایم کیو ایم کے استعفیٰ دینا کا مقصد حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے حکومت کو انکے دباؤ میں نہیں آنا چاہیے ،کراچی کے شہری سمجھتے ہیں کہ حالا ت بہتر ہو رہے ہیں ،کراچی آپریشن اپنے منتطقی انجام کو پہنچ رہا ہے ،جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم یا کوئی اور جماعت ہمیں موقع فراہم نہیں کر رہی بلکہ کراچی کی عوام سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کی پالیسیوں سے عاجز آگئی ہے اب انکو تحریک انصاف میں اپنا مستقبل نظر آ رہا ہے ایم کیو ایم کے گلے شکوے کیا ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ سب کے سامنے لائے ایم کیوایم کے جائز مطالبات پر انکے ساتھ ہیں لیکن کسی کی ماورائے آئین حمایت نہیں کریں گے کراچی آپریشن انجام کو پہنچنے والا ہے بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ اور کرائم کی شرع میں بہت حد تک کمی آئی ہے ایم کیو ایم کو کسی غیر آئینی حرکات کی ہر گز اجازت نہیں دینی چاہیے اور حکومت کو انکے دباؤ میں ہرگز نہیں آنا چاہیے

متعلقہ عنوان :