پشاور‘آزادی کپ سکواش ٹورنامنٹ عزیر شوکت نے جیت لیا

جمعرات 13 اگست 2015 14:58

پشاور‘آزادی کپ سکواش ٹورنامنٹ عزیر شوکت نے جیت لیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)آزادی کپ سکواش ٹورنامنٹ عزیر شوکت نے جیت لیا،فائنل میچ میں حمزہ شریف کو 3-0سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔اس موقع پر ڈائریکٹرسپورٹس طارق محمود مہمان خصوصی تھے جبکہ خیبر پختونخوااولپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل وسکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان مہمان اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احسان اللہ خان بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواکے سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کی مناسبت سے ہاشم خان پی اے ایف سکواش کمپلیکس میں منعقدہ آزادی کپ سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں عزیر شوکت اور حمزہ شریف کے مابین کھیلا گیا ۔اس میچ میں عزیر شوکت نے حمزہ شریف کو 3-0سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخواطارق محمود نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے۔