پشاور‘آزادی سوئمنگ گالا اختتام پذیر، ایم پی اے یاسین خلیل نے انعامات تقسیم کئے
جمعرات 13 اگست 2015 14:59
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی سوئمنگ گالا اختتام پذیر ، ممبر صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود، ڈسٹرکٹ ممبر یونس ظہیر مہمند ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نعمت الله ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید ثقلین شاہ ، جمشید بلوچ،اسد خان، اورصوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آصف اورکزئی سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔
ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون اور صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں سوئمنگ گالا کا شاندار انعقاد کیاگیا جس میں چھ مختلف کیٹگریز میں سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔(جاری ہے)
چیمپئن شپ کے پچاس میٹربریسٹ سٹروک میں معاذ اختر نے پہلی شہریار خان نے دوسری اور حمزا گل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
پچاس میٹر بیک سٹروک میں حامد اسد نے پہلی اور فرحان نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ پچاس میٹر فری سٹائل کیٹگری میں حسین نے پہلی اور محب الله نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی ۔ سومیٹر بٹر فلائی ایونٹ میں عامر حسین نے پہلی اور علی رضانے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ دوسو میٹر میں وقاص حسین نے پہلی اور عامر حسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کمر عمر کھلاڑیوں کے پچاس میٹر فری سٹائل میں عذیفہ اسد نے پہلی ، ذوالفقار نے دوسری محمد سعد نے تیسری اور مراد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔ آخر میں مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.