جشن آزادی کی مناسبت سے آزادی کپ باکسنگ ٹورنامنٹ پشاور میں شروع ہوگیا

جمعرات 13 اگست 2015 15:01

جشن آزادی کی مناسبت سے آزادی کپ باکسنگ ٹورنامنٹ پشاور میں شروع ہوگیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)جشن آزادی کی مناسبت سے آزادی کپ باکسنگ ٹورنامنٹ پشاور میں شروع ہوگیاہے ،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل قمرزمان تھے جنہوں نے باقاعدہ ایونٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عطرت نذیر بھٹ ی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور میں جاری آزادی کپ باکسنگ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ایرک نذیرنے جیمز صادق کو ہرایا جبکہ دوسررے مقابلے میں حمزہ نے کامران خان کو شکست دیکر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔

اختتامی تقریب کے موقع پر خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور اسلامک چیمبرز آف کامرس کے نائب صدر حاجی غلام علی مہمان خصوصی ہونگے جو نمایاں پوزیشن لینے والے باکسروں میں ٹرافیاں وسرٹیفکیٹس تقسیم کرینگے۔