جشن آزادی کے مناسبت سے فٹ بال میچ کل14اگست کو قیوم سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

جمعرات 13 اگست 2015 15:01

جشن آزادی کے مناسبت سے فٹ بال میچ کل14اگست کو قیوم سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)پی کے فور سپورٹس فاؤنڈیشن کے زیرہتمام جشن آزادی کے مناسبت سے فٹ بال میچ آج14اگست کو قیوم سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔اس موقع پروزیراعلی ٰ خیبر پختونخواکے مشیر برائے کھیل عارف یوسف مہمان خصوصی ہونگے ۔اس موقع پر سپورٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین ہدایت الحق ،کرنل شیرافضل اور ڈی ایس او جعفر شاہ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود ہونگے ۔

(جاری ہے)

پی کے فور سپورٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین ہدایت الحق نے کہاکہ جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے منانے کیلئے ہاکس کلب اور خلیل یوتھ کے مابین فٹ بال میچ کا انعقاد کیا گیا ہے اور کوشش کی ہے کہ گراؤنڈ میں کثیر تعدادمیں نوجوانوں کو گراؤنڈ میں مدعوکرکے کھیلوں کو فروغ دیں بلکہ کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ آفزائی ہوسکے ۔ا نہوں نے کہاکہ میچ کے دوران کھلاڑی اور شرکاء ہاتھوں میں قوم پرچم اٹھاکر قومی ترانہ سنیں گے ۔