اگر میں تمہاری جگہ ہوتا تو کبھی وہاں سے واپس نہ آتا۔ پاکستان آنا پڑا تو ضرور آؤں گا ’بھارتی فلم سٹار سلمان خان کی پاکستان میں مقیم گیتا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 اگست 2015 15:37

اگر میں تمہاری جگہ ہوتا تو کبھی وہاں سے واپس نہ آتا۔  پاکستان آنا پڑا ..

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اگست 2015ء) : وہ وقت آخر آ ہی گیا جب گیتا نے اپنے بجرنگی بھائی جان کو اپنے دل کی بات کہہ ڈالی. تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم سٹار سلمان خان نے پہلی مرتبہ ایک بھارتی ٹی وی پروگرام کے ذریعے گیتا سے بات کی. این ڈی ٹی وی پر ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے بلقیس بی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ایک عرصے تک گیتا کی دیکھ بھال کی اور پال پوس کر بڑا کیا.

(جاری ہے)

سلمان خان کا کہنا تھا کہ گیتا کو ایسے دیکھ کر لگتا ہے کہ بلقیس بی بی نے اپنے ہی بچے کی مانند گیتا کی پرورش کی ہے ، گیتا کو لینے کے لئے پاکستان آنا پڑا تو ضرور آؤں گا امید ہے کہ بھارت واپس آنے پر بھی گیتا کو اپنے خاندان سے ویسا ہی پیار ملے. انہوں نے بلقیس بی بی سے دریافت کیا کہ وہ اپنی بچی کو کیوں بھارت کو لوٹانا چاہتے ہیں تو گیتا نے اشاروں کی زبان میں بتایا کہ وہ اپنے گھر جانا چاہتی ہے کیونکہ پاکستان میں ہو کچھ نہیں ہے.

گیتا کے اس جواب نے سلمان خان کو تشویش میں مبتلا کر دیا. گیتا کا کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان سے ملنا چاہتی ہوں اور اگر میں وہاں نہ جا سکی تو میں سلمان خان کو کہوں گی کہ مجھے بھی کندھوں پر اٹھا کر میرے گھر تک لے جائیں. سلمان خان نے گیتا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں آپ کی جگہ ہوتا تو کبھی بھی یہاں سے واپس نہ جاتا جس پر پروگرام کے میزبان نے بھی فوری اتفاق کیا. لیکن گیتا نے اصرار کیا کہ اسے بھارت اپنے خاندان کے پاس واپس جانا ہے.