Live Updates

پی ٹی آئی کے 18ناراض رہنماؤں نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی

جمعرات 13 اگست 2015 15:53

پی ٹی آئی کے 18ناراض رہنماؤں نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو ساتھ دینے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے 18ناراض رہنماؤں نے پارٹی کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 18ناراض رہنماؤں نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو ساتھ کی یقین دہانی کرا دی ہے جبکہ جسٹس وجیہہ الدین پی ٹی آئی الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے آج ( جمعہ ) سے باقاعدہ تحریک شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے مقامی رہنماؤں کو جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین سے ملنے سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ جسٹس وجیہہ الدین تحریک سے پارٹی کمزور ہوگی۔اس حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کو قبضہ مافیا سے آزاد کرائیں گے اور اپنی تحریک کے ذریعے پارٹی میں حقیقی جمہوریت کو فروغ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے نظریاتی رہنماں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :