Live Updates

لاہور:قصور واقعہ کے متاثرہ افراد کو انصاف نہیں دیا جا رہا۔ بچوں کو نفسیاتی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی ائیر پورٹ پر گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 اگست 2015 15:57

لاہور:قصور واقعہ کے متاثرہ افراد کو انصاف نہیں دیا جا رہا۔ بچوں کو نفسیاتی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اگست 2015ء) : لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ قصور واقعہ سے متاثرہ بچوں کو انصاف کی فراہمی نہیں کی جا رہی .

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل دی ہے لیکن کیا آج تک جے آئی ٹی نے ایسے سانحہ پر کوئی فیصلہ سنایا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ابھی ہمیں اور کتنے بچے قربان کرنا ہوں گے.واقعہ سے متاثرہ بچوں کو انصاف اور نفسیاتی سپورٹ کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ جب کوئی اپنا تکلیف میں ہو تو ذمہ داری اٹھانا پڑتی ہے، ہم سب کو اپنی ذمہ داری نبھانی چاہئیے. میں ان بچوں کے ساتھ ہوں اور ان کو انصاف دلوانے کے لیے پر عزم بھی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات